28 اکتوبر 2014 - 07:26
قطرنے دہشت گردوں کی مدد کا انکشاف کیا

قطر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ذریعے اس نے دہشت گردوں کی مدد کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق قطر کی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ سی آئی اے اور کچھ مغربی اور عرب خفیہ اداروں کے تعاون سے دوحہ نے شام میں اعتدال پسند مسلح افراد کی مدد کی ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ قطر نے سی آئی اے اور مغربی اور عرب ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے تعاون سے صرف اعتدال پسندوں کی مدد کی ہے۔

قطر کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کی کوئی مدد نہیں کی ہے۔ اکتوبر کے شروع میں ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ قطر نے شام میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث جبہۃ النصرہ نامی دہشت گرد گروہ کی دو کروڑ امریکی ڈالر سے مدد کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر کے علاوہ امریکہ سمیت مغربی طاقتیں اور ان کے علاقائی اتحادی بالخصوص سعودی عرب اور ترکی، دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کی کھلی حمایت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سال 2011 سے امریکہ، شام میں دہشت گردوں کو فوجی تربیت دے رہا ہے۔

.......

/169